کھمم،22اگسٹ(ایجنسی) کھمم میں مسافروں سے بھری ایک بس ایک نہر میں جا گری۔ اس واقعے میں کم از کم دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ کھامن ضلعے میں پیش آنے والے اس
واقعے میں دیگر 18 مسافر زخمی بھی ہوئے ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق یہ بس حیدرآباد سے کاکنڈا جا رہی تھی۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت اس بس میں 31 مسافر سوار تھے، جن میں سے سات موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جب کہ تین نے ہسپتال میں جا کر دم توڑ دیا۔